’مڈگاؤں ایکسپریس 2‘ کے لیے کنال کھیمو نے کمر کس لی

تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 1 ستمبر:اداکار سے ہدایت کار بنے کنال کھیمو اپنی مقبول کامیڈی ڈرامہ فلم ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کے سیکوئل کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ 2024 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا تھا اور اب کنال ایک بار پھر پرتیک گاندھی، دویندو اور اویناش تیواری کی تینوں کو پردے پر واپس لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ’مڈگاؤں ایکسپریس 2‘ کی پری پروڈکشن تیزی سے جاری ہے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو فلم کی شوٹنگ 2027 میں فروری یا مارچ میں شروع ہو سکتی ہے۔
سیکوئل میں پرتیک گاندھی، دویندو اور اویناش تیواری اپنے سابقہ کرداروں کو دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے۔ تینوں اداکار بھی فلم کے اگلے حصے کو لے کر پرجوش بتائے جا رہے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ کنال کھیمو نے خود لکھی ہے اور ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی وہی سنبھالیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنال کی کوشش ہے کہ سیکوئل میں کہانی اور کرداروں کو زبردستی آگے بڑھانے کے بجائے پہلے حصے سے ان کی فطری توسیع دکھائی جائے۔