پولس نے پانچ غیر قانونی پولس مجرم کو کیا گرفتار پستول،کارتوس،موبائل،غیر قانونی شناختی کارڈ برآمد

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقہ میں پکھناری ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب پولس نے ہفتہ کی دیر شب پانچ غیر قانونی پولس مجرم کو گرفتار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں آج مورخہ 27 ستمبر 2026 کو سب ڈویژنل پولس آفیسر-1 سہسرام ​​نے بتایا کہ گرفتار مجرموں میں سے دو پولس کی وردی میں تھے، ایک کی وردی پر دو ستارے تھے، جبکہ دوسرا کمانڈو کانسٹیبل کی وردی میں تھا ۔ باقی تین مجرم شہری لباس میں تھے ۔ گرفتار مجرموں کے پاس سے دو دیسی ساختہ پستول، چار زندہ کارتوس، ایک سیاہ پستول جیسی ساؤنڈ گن، پانچ اینڈرائیڈ موبائل فون، ایک کار، ایک بورڈ جس میں پولس لکھا ہوا ہے، بہار پولس کا اسٹیکر، بہار پولس انسپکٹر کا شناختی کارڈ، بہار پولس کی نیلی ٹوپی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں ۔ گرفتار مجرمین کیمور اور روہتاس کے رہنے والے ہیں اور ان میں پروین سنگھ، دیواکر کمار سنگھ، وریندر کمار، اسرار عالم اور رجنیش کمار شامل ہیں ۔ پولس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔