پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی مسلسل دوسری کامیابی، راج ناتھ، امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے مبارکباد دی

تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم ستمبر: پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی مسلسل دوسری مرتبہ صدر کے عہدے پر کامیابی پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل سمیت کئی رہنماؤں نے اے بی وی پی کے کارکنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایکس پر جاری پوسٹ میں اے بی وی پی کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن مینڈیٹ نوجوانوں کے ’راشٹر پرتھم‘ (قوم سب سے پہلے) کے نظریے پر غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے بی وی پی طلبہ کی فلاح و بہبود اور قوم کی تعمیر کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔امت شاہ نے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی کامیابی پر پریشد کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسری مرتبہ حاصل ہونے والی یہ کامیابی نوجوان طاقت کے ’راشٹر پرتھم‘ کی سوچ پر غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے۔ شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ پریشد کے کارکن سوامی وویکانند کے نظریات پر چلتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے لیے مسلسل عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔