لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے پی اے سنگما کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم ستمبر: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمنٹ کے ارکان اور دیگر معزز شخصیات نے منگل کوپارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو ان کے یومِ پیدائش پر پھول پیش کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ میگھالیہ کے ویسٹ گارو ہلز ضلع میں یکم ستمبر 1947 کو پیدا ہونے والے پورنو اگیتوک سنگما نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شریک بانی اور بعد میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے بانی رہے۔ بعد ازاں وہ پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت میں مرکزی وزیر، بشمول وزارت اطلاعات و نشریات، کے عہدے پر فائز رہے۔اس کے بعد انہوں نے 1988 سے 1990 تک میگھالیہ کے چوتھے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مئی 1996 سے مارچ 1998 تک لوک سبھا کے اسپیکر بھی رہے۔ انہیں اس عہدے کے لیے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔