تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شکرپور میں قبرستان کے پیچھے ملی لاش، پولیس نے شروع کی تفتیش
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے شکرپور وارڈ نمبر ایک واقع بڑی قبرستان کے پیچھے منگل کے روز ایک راج مستری کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت شکرپور وارڈ نمبر 4 باشندہ محمد مصطفیٰ عرف تیتر 55 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش ملنے کی اطلاع سے علاقے میں ہڑکمپ مچ گیا۔ متوفی کے بیٹے صلاح الدین نے بتایا کہ ان کے والد منگل کی صبح تقریباً 10 بجے راج مستری کا کام کرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ دوپہر میں کھانا کھانے کے وقت جب وہ گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ ایک مقام پر کھیت کی پیمائش کا کام چل رہا تھا اور اس سے کچھ فاصلے پر بڑی قبرستان کے پیچھے ان کی لاش پڑی ہوئی ہے۔لاش ملنے کی اطلاع پر موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس موت کی اصل وجہ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے

