تاثیر 05 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 ستمبر: مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے اس سال کا قومی ٹیچرس ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ کو بچوں کو اس طرح تیار کرناچاہیے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں اپناتعاون دے سکیں۔
پرہلاد جوشی نے کہا کہ طلبہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ اس لیے ان کی نشوونما صرف کتابی علم تک ہی محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ان کی پرورش ایک بہترین انسان کے طور پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا میں علم، ہنر، خود اعتمادی اور اچھی اقدار پیدا کریں۔
مرکزی وزیر تعلیم نے قومی اساتذہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے تعاون اور اب کے تجربات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت اواختراعی سوچ ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

