تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 ستمبر: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر متھن منہاس نے لوک بھون میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔سرکاری ترجمان کے مطابق متھن منہاس نے لوک بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی، تاہم ملاقات میں زیر بحث امور کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔متھن منہاس کا تعلق ضلع ڈوڈہ سے ہے اور انہیں ستمبر 2025 میں بلا مقابلہ بی سی سی آئی کا 37واں صدر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور طویل عرصے تک دہلی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انہوں نے 1997-98 سے 2016-17 کے سیزن تک 157 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیتے ہوئے 9,714 رنز بنائے، جبکہ 130 لسٹ اے میچوں میں 4,126 رنز اسکور کیے۔

