تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 30 ستمبر:بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کا دن تین خاندانوں کے لیے ایک المناک دن تھا۔ ضلع کے مختلف تھانہ علاقہ میں دو سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد کی موت ہوگئی اور تین افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اکبر پور تھانہ علاقے کے کندوا گاو?ں کے قریب پیش آیا، جہاں پٹنہ کی طرف جا رہی ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ بوکارو سے کچھ لوگ آخری رسومات میں شرکت کے لیے پٹنہ جا رہے تھے۔ کینڈوا گاو?ں کے قریب کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔حادثے میں کار میں سوار افراد سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا ۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کی مدد کی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔

