تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 اکتوبر:مرکزی وزیرِ خزانہ و امورِ کارپوریٹ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو بنکاک میں برطانیہ کے وزیرِ خزانہ جان ہیلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے متعدد اہم امور پر تبادل? خیال کیا۔
وزارتِ خزانہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ نرملا سیتارمن نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر برطانیہ کے وزیرِ خزانہ جان ہیلی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیتارمن نے گزشتہ ’اقتصادی و مالیاتی مذاکرات‘ کے نتائج کو آگے بڑھانے کے ضمن میں چوتھے ’ہند-برطانیہ مالیاتی بازار کے مذاکرات‘، فن ٹیک سے متعلق اجلاسوں اور ان سے وابستہ آئی یو کے ایف پی کے اجلاسوں کی کامیاب تکمیل پر بھی تبادل? خیال کیا۔
وزارت کے مطابق، اس ملاقات میں وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے مشترکہ ترجیحات کے حصول اور جی 20 کے عمل کو تعمیری اور جامع بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے برطانوی ہم منصب کو یہ بھی بتایا کہ ہندوستان 14ویں اقتصادی و مالیاتی مذاکرات (ای ایف ڈی) کے انعقاد کا منتظر ہے، جن میں اہم معدنیات، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور شہری و علاقائی شراکت داریوں کے شعبوں میں تعاون کی تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔ دونوں فریقوں نے تصدیق کی کہ اگلے اقتصادی و مالیاتی مذاکرات رواں سال دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

