تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 15 اکتوبر: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور نے ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن کی پہلی قسط میں فلمی دنیا سے وابستہ کئی پرانے واقعات کا ذکر کیا۔ اس دوران دونوں نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دلہن ہم لے جائیں گے‘ کی شوٹنگ سے جڑا ایک واقعہ بھی یاد کیا۔ کرشمہ نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر ان کے لباس کو لے کر سلمان خان ان سے ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے لباس تبدیل کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔
کرشمہ کے مطابق، وہ فلم میں اپنے حلیے اور فیشن کو لے کر خاصی پْرجوش تھیں، لیکن سلمان خان کو ان کا ایک مخصوص لباس پسند نہیں آیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس معاملے پر دونوں کے درمیان اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی۔ جب کرن جوہر نے پوچھا کہ کیا سلمان کو ان کے حد سے زیادہ چست لباس پر اعتراض تھا، تو کرشمہ نے بتایا کہ ان کا لباس کافی مختصر اور جسم سے چپکا ہوا تھا۔
اس پر سلمان خان نے وضاحت کی کہ رقص کے دوران کرشمہ کی مختصر اسکرٹ اوپر کھسک جاتی تھی اور لباس کا کپڑا بھی کافی باریک اور شفاف تھا، جس کی وجہ سے وہ بے آرامی محسوس کرتے تھے۔

