نندی گرام ضمنی انتخاب میں مرکزی فورس کی 37 کمپنیاں تعینات، 79 حساس پولنگ بوتھوں پر خصوصی نظر

تاثیر2 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پوربی میدنی پور، 2 اکتوبر:نندی گرام اسمبلی حلقے میں 6 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے مرکزی فورس کی 37 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی پولیس کے تقریباً 600 سے 700 جوان مختلف علاقوں میں تعینات رہیں گے۔ 79 حساس پولنگ بوتھوں پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی۔
مشرقی میدنی پور کے ضلع مجسٹریٹ نرنجن کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ انشومن ساہا نے جمعرات کی دیر شام نمتو ڑی واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرکے انتخابی تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ نندی گرام میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 66 ہزار 419 ووٹر ہیں۔ کل 323 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ کا سامان تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تقریباً 80 فیصد ووٹر سلپس بھی تقسیم کی جا چکی ہیں۔