تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم اکتوبر: سری لنکا کی حکمران جماعت جنتا ویمکتی پیرامونا (جے وی پی) کے پانچ رکنی وفد نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین سے ملاقات کی۔یہ میٹنگ بی جے پی کے بین الاقوامی آؤٹ ریچ پروگرام ‘بی جے پی کو جانیں’ پہل کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔جے وی پی کے جنرل سکریٹری تلون سلوا کی قیادت میں ہندوستان آنے والے وفد نے بی جے پی صدر کے ساتھ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور تنظیمی تجربے کو شیئر کرنے پر بات چیت کی۔ ملاقات میں باہمی سیاسی اور سفارتی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکا کے وفد نے اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا سے بھی ملاقات کی۔اس دوران دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی تنظیموں کے کام کاج، تعلقات عامہ اور تنظیم کی توسیع سے متعلق تجربات شیئر کرنے کا موقع ملا۔جے وی پی کا پانچ رکنی وفد 27 ستمبر سے 1 اکتوبر 2026 تک ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہے۔

