تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 17 اکتوبر: ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور بالو کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے پپلا چوک کے قریب سے بالو لدے دو ٹریکٹر ضبط کیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نوین کمار کی ہدایت پر ہفتے کی صبح محکمہ کان کنی اور کشن گنج تھانے کی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار ی کر یہ کارروائی کی۔ دونوں گاڑیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ گاڑی مالکان اور ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی قواعد کے خلاف نقل و حمل پر روک لگانے کے لیے یہ مشترکہ مہم چلائی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران پپلا چوک کے قریب جانچ میں دو ٹریکٹروں پر غیر قانونی طور پر بالو لدا ہوا پایا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔ اس کارروائی سے غیر قانونی بالو کاروبار میں ملوث افراد میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پوری کارروائی کان انسپکٹر سنیل کمار کی قیادت میں انجام دی گئی، جس میں محکمہ کان کنی کے افسران کے ساتھ کشن گنج تھانے کی پولیس بھی شامل تھی۔

