کونسی گریجویٹ ایم ایل سی انتخاب 2026 کے امیدوار ڈاکٹر این کے یادو کی حمایت میں رکن پارلیمنٹ سمیت این ڈی اے کے ذریعے پریس کانفرنس

تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم)کوشی گریجویٹ حلقہ انتخاب سے این ڈی اے کے امیدوار ڈاکٹر این کے یادو کی جیت کے لیے پانچوں حلیف جماعتیں متحد ہو گئی ہیں اور انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔موقع پر بھاگلپور  کوشی گریجویٹ حلقہ انتخاب سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار ڈاکٹر این کے یادو کی حمایت میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ضلعی دفتر بھاگلپور میں این ڈی اے کے رہنماؤں کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کی صدارت جیدیو کے ضلعی صدر وویکانند گپتا نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بی جے پی کے یوگیندر پانڈے نے انجام دیے۔ گپتا (جیدیو ضلعی صدر): این ڈی اے کا اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ڈاکٹر این کے یادو ایک لائق امیدوار ہیں اور تمام حلیف جماعتیں پوری مضبوطی کے ساتھ ان کے ساتھ میدان میں ہیں۔ا جے منڈل /رکن پارلیمنٹ بھاگلپور  نےکہا کہ این ڈی اے کی تمام حلیف جماعتوں کے درمیان بہترین  میل اور باہمی اعتماد پایا جاتا ہے۔روہت پانڈے کن اسمبلی نے کہا کہ این ڈی اے کے رہنما اور کارکن ایک مشترکہ ہدف کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔مراری پاسوان رکن اسمبلی پیر پینٹی این ڈی اے حکومت نے بہار کی ترقی، تعلیم اور سماجی بہبود کے لیے اہم کام کیے ہیں۔کہکشاں پروین سابق رکن پارلیمنٹ  نے کہا کہ این ڈی اے کی پانچوں حلیف جماعتیں ڈاکٹر این کے یادو کی یقینی جیت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔سنتوش شاہ (بی جے پی ضلعی صدر): این ڈی اے کی تمام حلیف جماعتیں پوری طاقت کے ساتھ اس انتخاب میں سرگرم ہیں۔اشوک رزک ہم پارٹی کے ضلعی صدر این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان مکمل اتحاد پایا جاتا ہے۔سمن پرسُونَ (رالو مو ضلعی صدر): این ڈی اے کے تمام اتحادی مل کر الیکش لڑ رہے ہیں اور اتحاد کا اتفاق پوری طرح عیاں ہے۔انشو پریا مشرا ایل جے پی کی ریاستی ترجمان این ڈی اے کی تمام حلیف جماعتیں متحد ہو کر ڈاکٹر این کے یادو کی حمایت میں کھڑی ہیں۔شبانہ داؤد (جیدیو رہنما): این ڈی اے کا اتحاد ہی اس کی سب سے بڑی پہچان اور طاقت ہے۔اس پریس کانفرنس کے ذریعے این ڈی اے کے رہنماؤں نے یہ واضح پیغام دیا کہ کوشی گریجویٹ حلقہ انتخاب میں اتحاد پوری طرح متحد ہے۔ تمام اتحادی جماعتوں کی مشترکہ کوششوں، تنظیمی ہم آہنگی اور کارکنوں کی فعال شرکت سے ڈاکٹر این کے یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا عزم دہرایا گیا ہے۔اس موقع پر نتیش سنگھ، شعبان خان، پردیپ کشواہا، دیوبرت گھوش، درگیش شاہ، دلیپ نرالا، راہل سنگھ اور ابھیناو کمار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔