تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 30 اکتوبر:مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ نے جمعہ کے روز لکھنؤ کی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی میں منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کے انچارج ونود تاوڑے، پارٹی کے ریاستی صدر پنکج چودھری، مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ، اسمرتی ایرانی، ڈاکٹر لکشمی کانت واجپئی، اتر پردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔
ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے قومی عہدیداران، ریاستی انچارج، شریک انچارج، ریاستی عہدیداران، مجلس عاملہ کے ارکان، خصوصی مدعو ارکان، مستقل مدعو ارکان، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ، 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدوار، ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسل کے ارکان، 2022 کے اسمبلی انتخابات کے امیدوار، علاقائی صدور، علاقائی جنرل سکریٹری، میئر، ضلع پنچایت صدور، نگر پالیکا اور نگر پنچایت کے صدور، پارٹی کے مختلف محاذوں کے ریاستی صدور، جنرل سکریٹری، علاقائی عہدیداران، ضلع انچارج، ضلعی صدور اور ضلعی جنرل سکریٹری شریک ہیں۔

