جموں کے اکھنور علاقے میں سرکاری عمارت کی چھت پر گھاس اور جھاڑیاں

تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 30 اکتوبر: جموں ضلع کے اکھنور کے چندیا علاقے میں محکمہ کی مبینہ لاپرواہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ٹیوب ویل کی عمارت کی چھت پر گھاس، جھاڑیاں اور چھوٹے درخت اْگ آئے ہیں۔ چھت پر درختوں کی جڑیں پھیلنے سے عمارت کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل علاقے میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے، لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے عمارت کی مناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کے باعث چھت پر گھاس اور جھاڑیاں اْگ آئی ہیں۔ اگر بروقت ان کی صفائی نہ کی گئی تو درختوں کی جڑیں عمارت کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔