وزیر اعلیٰ بہار سامراٹ چودھری نے سہسرام 122.39 کروڑ روپئے لاگت سے تعمیر شدہ 2 لین ​​بائی پاس روڈ کا کیا افتتاح کیا

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 6 اکتوبر 2026 کو بہار کے وزیر اعلیٰ سامراٹ چودھری نے تختی کی نقاب کشائی کے ساتھ 2 لین سہسرام ​​بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا، جسمیں روہتاس ضلع کے سہسرام ​​میں بدا سے موکر تک آبپاشی کینال ڈیم پر ایک ROB/پل بھی شامل ہے، اس سڑک کی تعمیر پر 122.39 کروڑ روپئے لاگت آئی ہے ۔ بائی پاس روڈ سہسرام ​​شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہموار کرنے اور لوگوں کو بہتر نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کریگا، ساتھ ہی اس علاقے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی تیز کریگا ۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے کایاکلپ ابھیان کے تحت سہسرام ​​بائی پاس کے قریب واقع مرمت شدہ تالاب کا معائنہ کیا، انہوں نے تالاب کی بحالی، صفائی ستھرائی اور پانی کے تحفظ کے کاموں کے بارے میں دریافت کیا اور پانی کے ذرائع کی بہتر دیکھ بھال کے سلسلے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کایا کلپ ابھیان (رییوونیشن مہم) کے ایک حصے کے طور پر “روہتاس جل سنجیونی” کا آغاز کیا ۔ اس مہم کا بنیادی مقصد روہتاس ضلع میں تالابوں، جھیلوں، آبی ذخائر اور پانی کے دیگر ذرائع کی بحالی، صفائی اور باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بارش کے پانی کو جمع اور محفوظ کیا جاسکے ۔ “روہتاس جل سنجیونی” کے ذریعہ ضلع کے روایتی اور اہم آبی ذرائع کو زندہ کرنے پر خصوصی زور دیا جائیگا ۔ وزیر اعلی بہار سامراٹ چودری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے پانی کے ذرائع کی باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ۔ تالابوں، جھیلوں اور آبی ذخائر کو تجاوزات اور آلودگی سے پاک رکھنے اور ان کے تحفظ کے لئے مقامی عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ پانی کے ذرائع کا تحفظ اور بحالی سے ہم موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ روتا ضلع سیاحی کے لئے بھی بہت اہم مقام اور ضلع ہے اس ضلع کو تمام سہولیات کے ساتھ اس ضلع میں بھی ہوائی اڈہ کی تعمیر کی جائیگی ۔ موقع پر ایم پی شری اوپیندر کشواہا، خوراک اور صارفین کے تحفظ کے وزیر اور روہتاس ضلع کے انچارج وزیر شری اشوک چودھری، صنعت و کھیل کی وزیر محترمہ شریاسی سنگھ، ایم ایل اے مسٹر وشیشٹھ سنگھ، ایم ایل اے شری آلوک کمار سنگھ، شری مراری پرساد گوتم، محترمہ اسنیہلتا، شری راجیو رنجن سنگھ عرف سونو سنگھ، دیگر عوامی نمائندے، محترمہ پریتی چیف آف پولس چیف سکریٹری بہار اور دیگر افسران موجود تو تھے ہی جہاں سڑک کی تعمیر کے محکمے کے سکریٹری شری پنکج کمار پال، وزیر اعلی کے سکریٹری شری لوکیش کمار سنگھ، شاہ آباد علاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس شری ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس مسٹر راج اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔