تاثیر28 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفٰی) اتر بیل-بھروارہ سڑک پر سنگھواڑہ بلاک ہیڈکوارٹر کے سامنے بدھ کی شام دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں دو اساتذہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق گوری ناتھ برہم پورہ پلس ٹو ہائی اسکول کے استاد سنت کمار جھا اور یشونت کمار ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسکول سے دربھنگہ شہر میں واقع اپنے ڈیرا جا رہے تھے۔ اسی دوران بلاک ہیڈکوارٹر کے سامنے مخالف سمت سے تیز رفتار سے آنے والی ایک موٹر سائیکل نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی انچارج تھانہ انچارج کملیش کمار مشرا موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں اساتذہ اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار کھپرپورہ کے جتیندر سہنی کو سنگھواڑہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں تینوں زخمیوں کا ابتدائی علاج کیا گیا

