تاثیر28 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہزاری باغ، 28 اکتوبر: نکسلزم کا راستہ ترک کرکے سماج کے مرکزی دھارے میں واپس آنے والے سابق نکسلی کمانڈر سریش سنگھ منڈا نے سومواری ہیمرم کے ساتھ شادی کرکے زندگی کی نئی شروعات کی ہے۔ ہزاری باغ اوپن جیل میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی پہل پر منعقدہ اس شادی کی تقریب میں افسران نے بھی باراتی کا کردار ادا کیا۔ یہ معاملہ بدھ کے روز منظرِ عام پر آیا۔
جیل کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سدرشن منڈل نے بتایا کہ رانچی ضلع کے بْنڈو تھانہ علاقے کے باروہاتو گاؤں کے رہنے والے سابق نکسلی کمانڈر سریش سنگھ منڈا کی شادی تمار علاقے کے اراہنگا گاؤں کی رہائشی سومواری ہیمرم کے ساتھ انجام پائی۔ ہزاری باغ اوپن جیل میں بند سریش سنگھ منڈا کی شادی کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے خصوصی پہل کی تھی۔
شادی کی تقریب میں ہزاری باغ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ضلع کے شادی رجسٹریشن افسر راجیش ایکا نے شادی کا اندراج کیا۔ افسران نے باراتی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

