کرائم برانچ کشمیر نے 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری فراڈ کیس میں چارج شیٹ داخل کی

تاثیر25 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 25 اکتوبر:کرائم برانچ جموں وکشمیرکے اقتصادی جرائم ونگ(ای اوڈبلیو) کشمیرنے بڈگام کے ایک شخص کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے جس میں مبینہ طورپر10 فیصد ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے تقریباً 2 کروڑ روپے کے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کرائم برانچ کے ترجمان نے کہا کہ ای او ڈبلیو کشمیر نے ایف آئی آر نمبر 07/2025 میں دفعہ 420 آئی پی سی کے تحت عدالت برائے جنگلات مجسٹریٹ، سری نگر میں جنید الاسلام، ولد نذیر احمد بابا، ساکن علمدار کالونی انویسٹمنٹ کیس کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایک تحریری شکایت سے متعلق ہے جس میں شکایت کنندگان نے الزام لگایا ہے کہ جنید الاسلام نے ان سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ بنگلورو میں ای کامرس کمپنی ایمیزون کے ساتھ بطورسرمایہ کارکام کررہے ہیں۔ ملزم نے مبینہ طورپر10 فیصد ماہانہ منافع کا وعدہ کرتے ہوئے شکایت کنندگان سے رقم طلب کی۔