اے ٹی ایف کی بلند قیمتوں پر ایئرلائنز اور تیل کمپنیوں سے بات چیت جاری: شہری ہوا بازی وزیر

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 اکتوبر: مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے منگل کو کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر وزارت ایئرلائنز اور تیل کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
نئی دہلی میں انڈین فاؤنڈیشن فار کوالٹی مینجمنٹ (آئی کیو ایف ایم) کانفرنس کے موقع پر نائیڈو نے کہا کہ اے ٹی ایف کی قیمتوں پر مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اہم بات یہ ہے کہ مغربی ایشیا کا بحران اے ٹی ایف کی قیمتوں پر کتنا بوجھ ڈال رہا ہے۔ ہم ایئرلائنز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘نائیڈو نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ منصوبے کے ذریعے بھارت کو دو سال کے اندر اپنا پہلا مقامی شہری طیارہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں جیٹ انجن تیار کرنے کے امکانات پر بھی غور کرے گی، تاہم یہ ایک طویل مدتی عمل ہوگا۔اس سے قبل ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے اے ٹی ایف کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے فیول سرچارج بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ انڈیگو کے مطابق حالیہ مہینوں میں اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے، خاص طور پر مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے بعد۔