تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 اکتوبر: شمال وسطی ریلوے کے آگرہ ڈویژن میں پلول-متھرا جنکشن ریلوے سیکشن پر متھرا جنکشن (فیز دوم) اور بھوتیشور اسٹیشنوں پر یارڈ کی تعمیر نو(ریمادلنگ) کا کام کیا جائے گا۔ اس کے باعث 9 اور 10 اکتوبر کو کئی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہے گی۔ کچھ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ رہیں گی، جبکہ متعدد ٹرینوں کے راستے تبدیل کیے گئے ہیں۔ بعض ٹرینوں کا سفر درمیانی اسٹیشنوں پر ہی ختم یا وہیں سے شروع کیا جائے گا، جبکہ کئی ٹرینیں مقررہ وقت سے تاخیر سے چلیں گی۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے کے مطابق، متھرا یارڈ میں اپ، ڈاؤن، تیسری اور چوتھی ریلوے لائن کے آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے یہ تکنیکی کام کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کی حفاظت اور ریل آپریشن کو منظم رکھنے کے لیے عارضی طور پر ٹرینوں کی آمدورفت میں یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
10 اکتوبر کو ٹرین نمبر 01941 آگرہ کینٹ-پلول اور 01942 پلول-آگرہ کینٹ ڈیلی اسپیشل مکمل طور پر منسوخ رہیں گی۔ اسی طرح 10 اکتوبر کو ٹرین نمبر 09310 حضرت نظام الدین-اندور حضرت نظام الدین-غازی آباد-متاولی-آگرہ فورٹ-بیانہ روٹ سے چلائی جائے گی اور متھرا و بھرت پور میں نہیں رکے گی۔ ٹرین نمبر 22868 حضرت نظام الدین-دُرگ غازی آباد-متاولی-آگرہ کینٹ کے راستے چلائی جائے گی اور متھرا میں اس کا ٹھہراؤ نہیں ہوگا۔
ٹرین نمبر 11078 جموں توی-پونے 9 اکتوبر کو نئی دہلی-غازی آباد-متاولی-آگرہ کینٹ روٹ سے چلے گی، جس کے باعث فریدآباد، متھرا اور راجا کی منڈی کے اسٹاپ متاثر ہوں گے۔ ٹرین نمبر 20424 فیروزپور کینٹ-سیونی 10 اکتوبر کو دہلی صفدرجنگ-غازی آباد-متاولی-آگرہ کینٹ کے راستے چلائی جائے گی۔

