تاثیر22 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
خرطوم ،22اکتوبر:سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابیئی کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات یوہانا اکول نگور کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سے کئی دکانیں اور اسٹالز بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو ہوئے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔ابیئی کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حملہ ابیئی شہر کے شمال میں واقع امیئت بازار (Amiet Market) پر کیا گیا۔ جنوبی سوڈان کے حکام نے اس حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا ہے۔ حملے کے بعد بازار کے ایک حصے میں، جہاں ایندھن فروخت کیا جاتا تھا، شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اور تباہی کے باعث امدادی کارکنوں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی سوڈان کے حکام نے الزام لگایا ہے کہ سوڈانی فوج نے بازار میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے خلاف جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے سوڈان کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی درج کرایا۔

