ای ایس آئی سی نے نئی معافی اسکیم کی مدت 31 دسمبر تک بڑھائی

تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اکتوبر: ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے نئی معافی اسکیم 2025 کی آخری تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ پہلے یہ اسکیم 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی تھی۔
مرکزی وزارت محنت و روزگار نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ مختلف متعلقہ فریقوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن نے موجودہ قواعد و شرائط کے تحت اسکیم کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی ہے۔ یہ اسکیم پہلے یکم اکتوبر 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک نافذ تھی، لیکن اب 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔
وزارت کے مطابق، نئی معافی اسکیم 2025 تنازعات کے حل کے لیے ایک بار کی خصوصی پہل ہے۔ اس کا مقصد عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنا اور سابقہ ای ایس آئی قانون کے تحت قواعد کی پابندی کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے آجروں کو ای ایس آئی سی کے ساتھ قانونی تنازعات عدالت سے باہر حل کرنے کا ایک آسان اور منظم طریقہ فراہم کیا گیا ہے۔