تاثیر13 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 13 اکتوبر: بہار کے بھاگلپورضلع میں درگا پوجا کو محفوظ اور پْرامن ماحول میں منعقد کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایک جانب پوجا کمیٹیاں پنڈالوں اور مورتیوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، وہیں دوسری جانب ا?گ لگنے کے ممکنہ واقعات کی روک تھام کے لیے فائر بریگیڈ محکمہ پوری طرح الرٹ ہو گیا ہے۔عقیدت مندوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے محکمہ نے 24 گھنٹے کام کرنے والا خصوصی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ضلع فائر افسر رمن راج خود مختلف پوجا پنڈالوں کا اچانک معائنہ کر رہے ہیں اور منتظمین کو ا?گ سے بچاو? کے مقررہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
ضلع فائر افسر رمن راج کے مطابق تمام پوجا پنڈالوں میں ا?گ بجھانے والے ا?لات، پانی سے بھرے ڈرم اور ریت کی بوریاں رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف سجاوٹ اور روشنی پر توجہ نہ دیں، بلکہ ا?گ سے تحفظ کے مناسب انتظامات بھی یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔درگا پوجا کے دوران پنڈالوں میں رنگ برنگی روشنیوں اور سجاوٹ کے لیے بڑے پیمانے پر عارضی بجلی کی وائرنگ کی جاتی ہے۔ اس دوران شارٹ سرکٹ اور ا?گ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی کے پیش نظر فائر بریگیڈ محکمہ نے بجلی کے انتظامات کی جانچ پر خصوصی زور دیا ہے۔

