تاثیر13 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 13 اکتوبر: شیام میٹالکس نے درگا پوجا کے موقع پر کولکاتا میں ’شکتی ایک، روپ انیک‘ کے عنوان سے ایک منفرد مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد امید، یادوں، ثقافت اور سماجی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے تحت عوام کے لیے خصوصی تنصیبات اور انٹرایکٹیو سرگرمیوں کے ساتھ بنگال پولیس کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
مہم کی خاص توجہ ’وال آف شکتی‘ پر مرکوز ہے، جسے ایس ای ایل ٹائیگر ٹی ایم ٹی بارز سے تیار کیا گیا ہے۔ یہاں لوگ اپنی خواہشات درج کر سکیں گے اور کمپنی منتخب خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔ وہیں ’شکتی ٹنل‘ کے ذریعے بنگال کی آرٹ، ثقافت اور درگا پوجا کی خوبصورتی کو پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ درگا پوجا کے دوران عوام کی حفاظت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مصروف بنگال پولیس کے اہلکاروں کے لیے آرام کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی ’شکتی بوتھ‘ قائم کیے جائیں گے۔ ان بوتھوں پر لوگ پولیس اہلکاروں کے لیے تشکر کے پیغامات بھی درج کر سکیں گے۔
یہ سرگرمیاں مودالی کلب، نیو ٹاؤن سربوجنین درگوتسو سمیتی اور تالا بارواری درگوتسو سمیتی سمیت کولکاتا کے اہم پوجا مقامات پر منعقد ہوں گی، جبکہ بنگال کے 30 درگا پوجا پنڈالوں میں شکتی بوتھ قائم کیے جائیں گے۔
شیام میٹالکس کے ڈائریکٹر (کارپوریٹ افیئرز، ایکسٹرنل ریلیشنز اینڈ سی ایس آر) سمیت چکرورتی اور سی او او نرمل ادے نے کہا کہ اس مہم کا مقصد درگا پوجا کو محض تہوار تک محدود رکھنے کے بجائے امید، ہمدردی، ثقافتی ورثے اور سماجی ذمہ داری کے جذبے سے جوڑنا ہے۔

