یامی گوتم کے ڈانس سے سجا ’نئی نویلی‘ کا نیا گانا

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 6 اکتوبر: یامی گوتم کی آنے والی فلم ’نئی نویلی‘ دسہرے کے موقع پر ناظرین کے درمیان ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی شائقین کی دلچسپی بڑھا چکا ہے، جس میں یامی گوتم بالکل مختلف انداز میں نظر آئی تھیں۔ اب فلم سازوں نے اس کا نیا گانا ’پھٹا پٹاخہ‘ جاری کر دیا ہے، جس میں یامی زومبی کرداروں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
توانائی سے بھرپور اس گانے میں ایک منفرد زومبی دنیا پیش کی گئی ہے، جہاں یامی گوتم کا ڈانس اور گانے کی تیز دھُن ماحول کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔ گانے کو مدھوبنتی باگچی نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ موسیقی جی وی پرکاش کمار نے ترتیب دی ہے۔ اس کے بول وایو نے لکھے ہیں۔گانے میں یامی کا منفرد لُک اور جوشیلا انداز فلم کی کہانی کے حوالے سے ناظرین کی تجسس کو مزید بڑھا رہا ہے۔
جی میوزک کمپنی کی جانب سے ایمیزون، ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور کلر یلو کے اشتراک سے پیش کی جانے والی ’نئی نویلی‘ کی ہدایت کاری بالاجی موہن نے کی ہے۔ فلم میں کامیڈی، سسپنس اور ایڈونچر کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ٹریلر اور نئے گانے کے بعد اب ناظرین کو فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔ ’نئی نویلی‘ 16 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔