تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 6 اکتوبر: ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ میں اپنی تفریحی اور دلچسپ موجودگی سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والے قازی توقیر کے شو چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی تھیں۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صحت سے متعلق پریشانی کے باعث انہوں نے سلمان خان کے شو سے عارضی طور پر دوری اختیار کی ہے اور وہ ڈینگو کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اب قاضی کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے ان خبروں کی حقیقت واضح کی ہے۔
قاضی کی ٹیم کے مطابق گلوکار گزشتہ چند دنوں سے ’بگ باس 20‘ کے دوران بخار میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں میڈیکل روم لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

