تاثیر5 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
)بہار شریف کے پل پر نواب روڈ کے قریب ’’فارما باکس‘‘ نامی میڈیکل اسٹور کا افتتاح عمل میں آیا۔ دکان کا افتتاح محمد نعمان حیدر نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر دکان کے منتظم محمد نواب نے بتایا کہ فارما باکس میں صارفین کی سہولت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ یہاں تمام ادویات پر 20 فیصد تک کی رعایت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کے لیے مفت ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان گزشتہ 45 برسوں سے پربھات میڈیکل ہال کے ذریعے ہلسہ کے لوگوں کی خدمت کرتا آ رہا ہے۔ اسی تجربے کے ساتھ فارما باکس کے ذریعے بہار شریف کے لوگوں کو بھی معیاری ادویات اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ساتے اختر، سکندر اعظم، شاہنواز عالم، شہباز، ماسٹر قیصر، محمد اعجاز عالم، پنٹو کمار سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

