تاثیر5 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 05/ اکتوبر (تاثیر بیورو) جے آئی ایس اسکول آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ، ہاوڑہ میں ایم بی بی ایس بیچ 2026 کے نئے طلبہ کے لیے اورینٹ یشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ کو وائٹ کوٹ پہنائے گئے اور وائٹ کوٹ حلف دلایا گیا، جس کے ذریعے طب کے پیشے میں اخلاقیات، ذمہ داری اور مریضوں کی خدمت کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ بعد ازاں نئے طلبہ نے چرک شپتھ لیا۔ اس موقع پر جے آئی ایس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار ترنجیت سنگھ نے کہا کہ سفید کوٹ اعتماد اور ذمہ داری کی علامت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو باصلاحیت، ہمدرد اور بااخلاق ڈاکٹر بننے کی تلقین کی۔

