پاکستانی کھلاڑی کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،04اکتوبر:پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کائنات امتیاز نے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
کائنات امتیاز 2010ء اور 2014ء میں ایشین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023ء میں کھیلا۔ کائنات امتیاز نے آخری ٹی ٹوئنٹی تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022ء میں کھیلا تھا، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق کائنات امتیاز اب ویمن میچ ریفری کے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔