تاثیر9 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سارن، 9 اکتوبر: عالمی شہرت یافتہ تاریخی ہری ہر کھیتر سون پور میلے کے کامیاب، منظم اور پْرکشش انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ ویبھو شریواستو کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں کی جانب سے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے سخت ہدایت دی کہ میلے کے ا?غاز سے کم از کم دو دن پہلے تمام طے شدہ کام ہر حال میں مکمل کر لیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے ٹنڈر اور ورک ا?رڈر میں کام مکمل کرنے کی ا?خری تاریخ واضح طور پر درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
میلہ علاقے میں سیکٹر وار صفائی کے مناسب انتظامات کے لیے چھپرہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی صدارت میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کو کہا گیا ہے۔ اس میں دیگر بلدیاتی اداروں کے افسران اور ملازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میلے میں مناسب تعداد میں بیت الخلا اور صاف پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئر کو پہلے ہی ٹنڈر کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے لیے محکمہ سیاحت اور محکمہ فنون و ثقافت کے ساتھ تال میل قائم کرکے اعلیٰ معیار کے فنکاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس دوران لوک گیت، صوفی موسیقی اور بھکتی موسیقی سمیت مختلف فنون کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔ گزشتہ برسوں کی طرح ادبی میلے اور کتاب میلے کے انعقاد، ناشرین کی شرکت اور پروگراموں کا شیڈول بھی پہلے سے طے کرنے کی ہدایت دی گئی۔

