تاثیر31 اکتورب ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 31 اکتوبر: پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان ایک بار پھر دھوری اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ اس بات کی اطلاع خود بھگونت مان نے ہفتہ کے روز دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ کے بعد دی۔
اپنی امیدواری کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بھگونت مان نے صحافیوں سے کہا، ’’میں آپ کو اتنا بتا دوں کہ امیدواروں کی اس فہرست میں میرا نام بھی شامل ہے اور میں دھوری سے انتخاب لڑ رہا ہوں۔‘‘
اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے ساتھ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا بھی موجود تھے۔ اس دوران انتخابی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پنجاب میں اسمبلی کی کل 117 نشستیں ہیں، جن میں سے آپ نے انتخابات سے قبل ہی 40 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان دھوری اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ وہیں پارٹی نے اپنے تمام 40 موجودہ اراکین اسمبلی کو دوبارہ انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

