تاثیر10 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 10 اکتوبر :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق ایم ایل سی سید اصغر علی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بعد ڈوڈہ میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی لیڈران اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اس پروگرام میں سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک، پی ڈی پی کے سینئر لیڈر شیخ ناصر شہاب، الحق بٹ، ضلع صدر ڈوڈہ منصور بٹ سمیت درجنوں پارٹی لیڈران اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے موجودہ سیاسی حالات اور پارٹی کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آواز دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور ملک میں احتجاج کی ایک شدید لہر پائی جا رہی ہے۔ مقررین کے مطابق عوامی غصہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

