تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،04اکتوبر:دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈ کوچ جورج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر پرتگال کی ٹیم کے انسٹاگرام پر راتوں رات 20 لاکھ فالورز کم ہوگئے اور ملک کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ رونالڈو کو کیسے واپس لائیں۔
رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کو چھوڑا، منتظمین نے صبح 10 بجے رونالڈو کا 7 نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا۔ جرسی نمبر 7 چند گھنٹوں بعد کسی دوسرے کھلاڑی کو الاٹ کرنے پر ان کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں رونالڈو کے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔
پرتگال کے انسٹاگرام کے 25 ملین فالوورز میں سے 20 لاکھ نے ناراض ہوکر راتوں رات فالو کرنا چھوڑ دیا اور اب 23 ملین فالورز رہ گئے جس میں مزید کمی ہو رہی ہے۔

