تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 17 اکتوبر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول پر جاری ایک آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ کیرن سیکٹر کے علاقے جمہ گنڈ میں فوجیوں کی جانب سے مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا، جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً صبح 3:30 بجے لائن آف کنٹرول کے ساتھ کیرن سیکٹر کے علاقے جمہ گنڈ میں انکاؤنٹر ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ غور طلب ہے کہ سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی پہاڑوں پر برفباری کے چلتے پاکستان میں دہشت گردوں کی یہ کوشش ضرور ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہندوستان کے حدود میں دہشت گردوں کو اچھی تعداد میں دھکیلا جائے لیکن سرح پر ہندوستانی فوجیوں کی مستعدی کی وجہ سے ان کی دراندازی کی مذموم کوششوں کو دھکا لگتا ہے۔

