ورلڈ ایتھلیٹکس نے 2026 کے ’ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر‘ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

موناکو، 6 اکتوبر: ورلڈ ایتھلیٹکس نے 29 نومبر کو موناکو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز تقریب سے قبل 2026 کے ’ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر‘ ایوارڈ کے لیے 20 نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں خواتین اور مردوں کے زمرے میں 10،10 کھلاڑی شامل ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے منگل کو جاری پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
بین الاقوامی ایتھلیٹکس ماہرین کے پینل کی جانب سے منتخب کیے گئے ان نامزد کھلاڑیوں میں رواں سال کی شاندار کارکردگی کی جھلک نظر آتی ہے۔ ان کھلاڑیوں نے پہلی بار منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چمپئن شپ، ورلڈ ایتھلیٹکس سیریز کے مقابلوں، ایک روزہ مقابلوں، لیبل روڈ ریس اور دنیا بھر میں منعقد ہونے والے دیگر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایتھوپیا کی ٹگسٹ آسفا: آسفا نے 2 گھنٹے 11 منٹ 4 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ برلن میراتھن جیتی، جو تاریخ کا تیسرا تیز ترین وقت ہے۔ انہوں نے خواتین کی انفرادی دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2 گھنٹے 15 منٹ 41 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ لندن میراتھن بھی جیتی۔امریکا کی چیس جیکسن: جیکسن نے شاٹ پٹ میں شمالی امریکی ریکارڈ کو دو مرتبہ بہتر کرتے ہوئے 21.02 اور 21.14 میٹر کی دوری حاصل کی۔ انہوں نے ورلڈ انڈور خطاب جیتا اور ڈائمنڈ لیگ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ڈائمنڈ ٹرافی بھی دوبارہ اپنے نام کی۔
امریکا کی میلیسا جیفرسن ووڈن: ووڈن نے الٹی میٹ چمپئن شپ میں 100 اور 200 میٹر کا ٹائٹل ڈبل مکمل کیا۔ انہوں نے 100 میٹر میں 10.62 سیکنڈ اور 200 میٹر میں 21.47 سیکنڈ کا عالمی بہترین وقت درج کیا۔ 200 میٹر کا ان کا وقت عالمی سطح پر اب تک کا تیسرا تیز ترین وقت ہے۔