خواتین انڈر-23 ٹی-20 ٹرافی کے لیے دہلی کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان، شیوی شرما کپتان ہوں گی

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 5 نومبر: دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے خواتین انڈر-23 ٹی-20 ٹرافی 2026-27 کے لیے دہلی کی 16 رکنی خواتین انڈر-23 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مقابلہ 14 نومبر سے ہریانہ میں شروع ہوگا۔ شیوی شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے، جبکہ پرونیکا سسودیا نائب کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
ڈی ڈی سی اے کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کئی ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ آئندہ گھریلو ٹی-20 مقابلے میں یہ کھلاڑی دہلی کی نمائندگی کریں گی۔
ٹیم کا انتخاب 4 نومبر کو ڈی ڈی سی اے کی سینئر خواتین سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں کمیٹی کی چیئرپرسن ریما ملہوترا، سلیکٹرز سورن چڈھا اور رانی اوجھا، ڈی ڈی سی اے کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی )سی اے سی( کی رکن انجلی شرما، ہیڈ کوچ لتیکا کماری اور سکریٹری اشوک شرما موجود تھے۔