بھاگلپور کی خصوصی جیل میں نصف شب چھاپہ ماری، تین گھنٹے تک تلاشی

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 27 نومبر: بہار کے بھاگلپور واقع خصوصی مرکزی جیل میں جمعرات کی نصف شب ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اچانک چھاپہ ماری کی۔ جمعرات رات 12 بجے سے جمعہ کی صبح 3 بجے تک تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی اس کارروائی سے جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں ہلچل مچ گئی۔
یہ کارروائی ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس پرمود کمار یادو کی مشترکہ قیادت میں انجام دی گئی۔ چھاپہ ماری ٹیم میں سٹی ایس پی اتلیش جھا، دیہی ایس پی سمیت کئی سینئر انتظامی اور پولیس افسران اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار شامل تھے۔
اس دوران افسران کی الگ الگ ٹیموں نے جیل کے تمام عام اور خصوصی وارڈوں، قیدیوں کی بیرکوں، جیل اسپتال، مرکزی کچن، اسٹور روم، بیت الخلاء￿ اور غسل خانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ قیدیوں کے بستروں اور ان کے ذاتی سامان کی بھی جانچ کی گئی۔