بالیندر شاہ ہندوستان کے دورے پر مودی کے ساتھ نئی دہلی سے جنک پور-ایودھیا ریل سروس کا کریں گے افتتاح

تاثیر7 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 7 نومبر: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے مجوزہ دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی جانب سے کئی اہم منصوبوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ان منصوبوں میں ایودھیا سے جنک پور دھام تک ریل سروس بھی شامل ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم شاہ کے 23 سے 25 نومبر تک ہندوستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری 4 اور 5 نومبر کو کاٹھمنڈو آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کے دورۂ ہند کے ایجنڈے پر ابتدائی بات چیت کی تھی۔
جنک پور دھام-ایودھیا ریل سروس کا افتتاح
وزیر اعظم شاہ کے دورۂ ہند کے دوران بھگوان رام اور ماتا سیتا کی جائے پیدائش ایودھیا اور جنک پور دھام کو ریل سروس کے ذریعے جوڑنے کے منصوبے کو منظوری دی جاسکتی ہے۔
مدھیش پردیش کے دارالحکومت جنک پور دھام سے بھگوان رام کی جائے پیدائش ایودھیا تک مجوزہ ریل سروس کا جمعرات کے روز تکنیکی ٹرائل بھی کیا گیا۔
ہندوستان کے ایودھیا سے نیپال کے جنک پور دھام تک ڈبلیو ڈی پی 4 ڈی 40403 نمبر کے انجن اور 17 ڈبوں والی ہندوستانی ٹرین کے ذریعے تکنیکی آزمائش کی گئی۔ نیپال ریلوے کمپنی کے ایک افسر نے بتایا کہ 67 ہندوستانی تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے ریلوے پٹریوں کی حالت، ٹرین کی رفتار اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا معائنہ کیا۔