پونے میں مٹھائی کی دکان پر ایف ڈی اے کا چھاپہ

تاثیر7 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پونے، 7 نومبر:مہاراشٹر میں غذائی اشیا کے معیار اور صفائی کی جانچ کے لیے جاری مہم کے دوران فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایف ڈی اے نے پونے کے شیونے علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کامٹھے وستی میں واقع کنہیا سویٹس کی تلاشی کے دوران مٹھائی کی تیاری میں غیر مصدقہ رنگوں کا استعمال، صفائی کی ناقص صورتحال اور کاکروچ کی موجودگی پائی گئی۔ حکام نے غذائی تحفظ کے ضابطوں کی خلاف ورزی سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہوئے 27 ہزار 240 روپے مالیت کی مٹھائی ضبط کرلی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے ریاست بھر میں غذائی اشیا کی جانچ اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ کے افسران نے پونے کے شیونے علاقے میں کامٹھے وستی کی کنہیا سویٹس دکان کا معائنہ کیا۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ مٹھائی تیار کرنے کے لیے ایسے رنگ استعمال کیے جارہے تھے جو مقررہ معیار کے مطابق مصدقہ نہیں تھے۔ اس کے علاوہ دکان کے اندر صفائی کا مناسب انتظام نہیں تھا اور کاکروچ بھی موجود تھے۔