بھوپیندر یادو نیایس آئی آر کو جمہوریت کے لیے ضروری قراردیا

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ، 5 نومبر:مرکزی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو جمہوریت کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یہ عمل پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ 1950 سے اب تک آٹھ مرتبہ ایس آئی آر ہو چکا ہے اور اس مرتبہ نویں بار یہ عمل انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور نظام کو مضبوط رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بھوپیندر یادو جمعرات کے روز دربھنگہ میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے منعقدہ ’جمہوریت بچاو?، انارکی ہٹاو?‘ پد یاترا میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی کارگزار صدر سنجے جھا اور بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی بھی موجود تھے۔
لہریاسرائے کے پولو میدان میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایس آئی آر ملک اور اس کے جمہوری نظام کے مفاد میں ہے۔ اس عمل کی مخالفت کرنے والے لوگ دراندازوں کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کو انتخابی عمل میں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے ذریعے کسی بھی اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ سے نہیں کاٹا جا سکتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے) اس عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے ایک لاکھ 70 ہزار بی ایل اے موجود تھے، لیکن سپریم کورٹ میں صرف دو اعتراضات درج کرائے گئے۔ ان کی جانچ کے بعد عدالت نے ایس ا?ئی ا?ر کے عمل کو درست قرار دیا۔