تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 5 نومبر:بہار کے ضلع بھاگلپور کے نوگچھیا سب ڈویڑن کے تحت کھریک بلاک کی تیلگھی پنچایت میں جمعرات کے روز ضلع مجسٹریٹ النکرتا پانڈے نے مختلف سرکاری عمارتوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران نوگچھیا کے سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس سمیت ضلع کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔معائنے کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے پنچایت سرکار بھون، ا?نگن باڑی مراکز، صحت ذیلی مراکز اور مختلف سرکاری اسکولوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری ریکارڈ اور دستاویزات کے رکھ رکھاو? کے ساتھ ملازمین کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بھی جانچ کی۔
ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتار پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ انجینئروں اور تکنیکی افسران کو سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار اور مقررہ مدت میں کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ طے شدہ وقت پر کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

