سپرٹیک دیوالیہ معاملے کی سماعت سے چیف جسٹس سوریہ کانت نے خود کو الگ کیا

تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 نومبر: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے سپرٹیک کی دیوالیہ کارروائی اور گھر خریداروں کے تنازع سے متعلق ایک عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
چیف جسٹس نے بتایا کہ عرضی گزاروں میں سے ایک شخص انہیں ذاتی طور پر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت کے لیے ایک خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے 16 نومبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس سے قبل سماعت کے دوران سرکاری کمپنی این بی سی سی نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ اگر گھر خریدار نہیں چاہتے کہ وہ اس کام میں شامل رہے تو وہ اس سے الگ ہونے کے لیے تیار ہے۔