تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سلی گوڑی، 22 نومبر: مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اتوار کو دارجلنگ پہنچ کر امید ظاہر کی کہ وہاں کی مشہور چائے ایک بار پھر عالمی بازار میں اپنی پرانی شناخت اور وقار حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد ریاست میں ترقی، صنعت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بنگال کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پیوش گوئل اتوار کو دارجلنگ کے دورے پر پہنچے۔ باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد انہوں نے مغربی بنگال کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ ترقی چاہتے ہیں اور اب بنگال کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مغربی بنگال میں صنعتی سرمایہ کاری کے امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

