تاثیر3 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 نومبر:۔ دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ اسپیشل جج دگ وجے سنگھ نے اب 28 نومبر کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ ابھی تیار نہیں ہوا ہے، اس لیے اسے 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے تمام 11 ملزمان کو فیصلہ سنائے جانے کے دن یعنی 28 نومبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے 17 اکتوبر کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس سے قبل یکم مارچ 2023 کو عدالت نے تمام ملزمان کو ضمانت دے دی تھی۔ 3 نومبر 2022 کو عدالت نے ملزمان کے خلاف داخل کردہ چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی اور انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 13(2) اور 13(1)(ڈی) کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔

