سرینگر میں ہولناک آتشزدگی، دو افراد ہلاک ، وزیراعلیٰ نے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا

تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 4 نومبر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج دربل، بمنہ، سری نگر میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں 3 اور 4 نومبر کی درمیانی رات کے دوران دو افراد ہلاک اور متعدد عارضی پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا۔
جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امددای رقم دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور تمام ضروری امداد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔