تاثیر7 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 07 نومبر:بھارتی فضائیہ کے آئی ایل 76ایم ڈی ٹرانسپورٹ طیارے نے مشرقی لداخ کے نیوما ایئربیس پر کامیاب لینڈنگ کرکے اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق یہ دنیا میں اس طیارے کی اب تک کی سب سے زیادہ بلندی پر ہونے والی لینڈنگ ہے۔تقریباً 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع نیوما ایئربیس لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ہے۔ سرحد کے قریب واقع ہونے کے باعث یہ ایئربیس فوجی نقل و حرکت اور اسٹریٹجک آپریشنز کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے کہا کہ دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقے میں آئی 76ایم ڈی کی کامیاب لینڈنگ طیارے کی صلاحیت کے ساتھ پائلٹس اور پورے عملے کی مہارت، درستگی اور تجربے کا مظہر ہے۔فضائیہ کے مطابق اس کامیابی سے بھارت کی اسٹریٹجک ایئر لفٹ صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

