تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بارہ بنکی، 5 نومبر: اترپردیش کے بارہ بنکی میں منعقدہ دیوا میلے میں ’پری دھانِ اودھ‘ فیشن شو توجہ کا مرکز رہا۔ خواتین اور مرد ماڈلز نے شاندار ریمپ واک کے ذریعے اودھ کی مالا مال ثقافت، صوفی روایت، نوابی تہذیب اور جدید فیشن کا خوب صورت امتزاج پیش کیا۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں مرد ماڈلز نے پانچ عناصر پر مبنی خصوصی ملبوسات کی نمائش کی۔ اس کے ذریعے قدرت، کائنات اور روحانی شعور کا پیغام دیا گیا۔ اس پیشکش میں صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کے محبت، انسانیت اور باہمی بھائی چارے کے پیغام کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔
خواتین ماڈلز نے دلکش ساڑیوں، روایتی ملبوسات اور فیوژن ڈریسز میں ریمپ پر جلوے بکھیرے، جبکہ مرد ماڈلز نے کورٹ سوٹ، جینز شرٹ اور شیروانی میں اپنی پیشکش کی۔ ملبوسات کی دلکش ڈیزائننگ اور ماڈلز کے اعتماد نے ناظرین کی خوب داد حاصل کی۔

