تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 نومبر: دہلی ہائی کورٹ نے لال قلعہ دھماکہ معاملے میں الفلاح یونیورسٹی کے بانی جاوید احمد صدیقی کی کینسر میں مبتلا اہلیہ کے علاج کے لیے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت کل یعنی 6 نومبر کو ہوگی۔
جاوید احمد صدیقی نے اپنی کینسر سے متاثرہ اہلیہ کے علاج کے لیے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست دائر کی ہے۔ ان کی اہلیہ کا علاج جاری ہے۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی سے دستاویزات کی جانچ کرنے کو کہا ہے اور معاملے کی فوری نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسے کل ہی سماعت کے لیے فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
ای ڈی نے عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے فرار ہونے کا خطرہ ہے۔

